پٹھانکوٹ واقعے کی تہہ تک پہنچنا چاہتے ہیں تاہم ہمیں جلد بازی سے گریز کرنا چاہیے:پاکستانی ہائی کمشنر

پٹھانکوٹ واقعے کی تہہ تک پہنچنا چاہتے ہیں تاہم ہمیں جلد بازی سے گریز کرنا ...
پٹھانکوٹ واقعے کی تہہ تک پہنچنا چاہتے ہیں تاہم ہمیں جلد بازی سے گریز کرنا چاہیے:پاکستانی ہائی کمشنر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جے پور/نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان نے کہا ہے کہ ہم پٹھانکوٹ واقعے کی تہہ تک پہنچنا چاہتے ہیں تاہم ہمیں جلد بازی سے گریز کرنا چاہیے، مذاکرات کسی ایک ملک کی جانب سے دوسرے ملک کی مدد نہیں دوطرفہ تعلقات کو معمول پر لانے کیلئے ایک ضرورت ہے،جموں وکشمیر تمام دوطرفہ مسائل کی جڑ ہے اس مسئلے کو حل کرنے کیلئے مل کرکام کرنا چاہیے ،جنگ آپشن ہے اور نہ ہی قطع تعلق،دہشتگردی سمیت تمام چیلنجز سے نمٹنے کے لئے مل کر تعاون کرنا چاہیے، امن پاکستان اور بھارت دونوں کے باہمی مفادمیں ہے جو صرف مستقل اور مسلسل بات چیت کے ذریعے ہی حاصل کیا جاسکتا ہے۔

بھارتی میڈیاکے مطابق نئی دہلی میں پاکستان کے ہائی کمشنر عبدالباسط نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کہاکہ مذاکرات کسی ایک ملک کی جانب سے دوسرے ملک کی مدد نہیں ہے بلکہ دوطرفہ تعلقات کو معمول پر لانے کیلئے ایک ضرورت ہے ۔انھوں نے کہاکہ ہم بند گلی میں نہیں ہیں ، تعاون کا جذبہ برقرار رکھا جانا ضروری ہے ۔انھوں نے کہاکہ ہم پٹھانکوٹ واقعے کی تہہ تک پہنچنا چاہتے ہیں تاہم ہمیں جلد بازی سے گریز کرنا چاہیے۔ وزیر اعظم نواز شریف باہمی احترام اور باہمی مفاد کی بنیاد پر تعلقات کو معمول پر لانا چاہتے ہیں۔ہم اس پالیسی کا سنجیدگی کے مقصد کے ساتھ تعاقب کر رہے ہیں۔انھوں نے کہاکہ جموں وکشمیر تمام دوطرفہ مسائل کی جڑ ہے ہمیں اس مسئلے کو حل کرنے کیلئے مل کرکام کرنا چاہیے ۔جنگ آپشن ہے اور نہ ہی قطع تعلق،دہشتگردی سمیت تمام چیلنجز سے نمٹنے کے لئے مل کر تعاون کرنا چاہیے۔عبدالباسط نے کہاکہ امن کی راہ میں ہمیشہ بہت سی رکاوٹیں ہوتی ہیں،مشکل فیصلے لینے کیلئے ہمت کی ضرورت ہوتی ہے ۔ امن پاکستان اور بھارت دونوں کے باہمی مفادمیں ہے جو صرف مستقل اور مسلسل بات چیت کے ذریعے ہی حاصل کیا جاسکتا ہے ۔