کمر میں تکلیف ،ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی لینڈل سیمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے باہر

کمر میں تکلیف ،ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی لینڈل سیمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے باہر
کمر میں تکلیف ،ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی لینڈل سیمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے باہر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک ) ویسٹ انڈیز کے اوپننگ بلے باز لینڈل سیمنز انجری کے باعث بھارت میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے باہر ہوگئے۔

آئی سی سی کے مطابق ویسٹ انڈیز کے اوپننگ بلے باز لینڈل سیمنز کو کمر میں مسلسل تکلیف محسوس ہورہی ہے جس کے سبب میں وہ بھارت میں ہونے والے ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں شرکت نہیں کرسکیں گے جب کہ ویسٹ انڈیز بورڈ کی جانب سے متبادل کھلاڑی کا اعلان کچھ دن میں متوقع ہے۔دوسری جانب سے ویسٹ انڈیز کی ٹیم ایونٹ میں شرکت کے لیے 7 مارچ کو بھارت پہنچ رہی ہے جہاں وہ 10 مارچ کو انڈیا جب کہ 13 مارچ کو آسٹریلیا کے خلاف وارم اپ میچز کھیلے گی۔ واضح رہے لینڈل سیمنز پاکستان سپر لیگ کا بھی حصہ تھے جہاں انہوں نے کراچی کنگز کی نمائندگی کی تھی۔

مزید :

ورلڈ T20 -