اس تصویر کی قیمت جان کر آپ کہیں گے کہ اس میں ایسی کیا بات ہے جو اتنی مہنگی فروخت ہوئی
لندن (نیوز ڈیسک)افیون، ڈیزی اور گلاب کے کھلتے پھولوں کے مسحور کن نظاروں سے سجی مشہو آسٹرین مصور گستاﺅ کلیمت کی شہرہ آفاق تخلیق ’بورن گارٹن (پھولوں کا باغ)‘ 48ملین پاﺅنڈ (تقریباً 6ارب پاکستانی روپے) میں فروخت ہونے کے بعد یورپ کی تاریخ کی تیسری مہنگی ترین پینٹنگ بن گئی ہے۔
گستاﺅ کی اس پینٹنگ سے قبل مشہور مصور البرٹو گیاکومیٹی کی تخلیق ’واکنگ مین‘ 2010ءمیں 65 ملین پاﺅنڈ میں فروخت ہوئی، جبکہ اس کے بعد پیٹر پال روبنز کے شاہکار ’دی مسیکر آف دی انوسینٹس، ‘کا نمبر ہے جو 2002ءمیں 49.5ملین پاﺅنڈ میں فروخت ہوئی۔
وہ مغربی ملک ملک جو آپ کو نوکری دینا چاہتا ہے اور انٹرویو پر جانے کیلئے جہاز کی مفت ٹکٹیں بھی فراہم کی جائیں گی، بس ایک شرط پر کہ۔۔۔
’بورن گارٹن‘ کو گستاﺅ کی عظیم ترین تخلیقات میں سے ایک قرار دیا جاتا ہے۔ ان کے مشہور ترین فن پاروں کی اکثریت پہلے ہی دنیا کے ممتاز ترین عجائب گھروں میں موجودہے، جبکہ ان کے بہت کم فن پارے ایسے ہیں جو وقتاً فوقتاً نیلامی کے لئے پیش کئے جاتے ہیں۔