مذاق میں ہوٹل کی کھڑکی کوٹکر مارنے والا یونیورسٹی کانوجوان موت کی وادی میں پہنچ گیا، تفتیش میں ایسا انکشاف کہ جان کر پولیس بھی چکراگئی

مذاق میں ہوٹل کی کھڑکی کوٹکر مارنے والا یونیورسٹی کانوجوان موت کی وادی میں ...
مذاق میں ہوٹل کی کھڑکی کوٹکر مارنے والا یونیورسٹی کانوجوان موت کی وادی میں پہنچ گیا، تفتیش میں ایسا انکشاف کہ جان کر پولیس بھی چکراگئی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں شراب کے نشے میں دھت ہو کر مستی کرنا یونیورسٹی کے ایک طالب علم کو مہنگا پڑ گیا، جان سے ہی ہاتھ دھو بیٹھا۔ nola.com کی رپورٹ کے مطابق یونیورسٹی آف سدرن مسیسپی کا آنرز کا 20سالہ طالب علم کول ویلے نیواورلینز ہوٹل کی گیارہویں منزل پر اپنے دوستوں کے ساتھ پارٹی میں شریک تھا جہاں اس نے بہت زیادہ شراب پی لی اور پھر اٹھ کر کمرے کی کھڑکی کے شیشے کو زور سے کندھا مارتے ہوئے دوستوں سے کہا ”آﺅ اب سوئمنگ کرنے چلتے ہیں۔“

’میرا شوہر مجھے روزانہ ہم بستری کا کہتا تھا اس لئے میں نے۔۔۔‘ بیوی کا شوہر سے ایسا سلوک کہ آپ بھی کانوں کو ہاتھ لگائیں گے

رپورٹ کے مطابق جب اس نے دوسری بارکندھے سے شیشے کو ٹکر ماری تو شیشہ ٹوٹ گیا اور وہ نیچے گر کر موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ کول ویلے کے ساتھ پارٹی میں شریک دوستوں نے پولیس کو بتایا ہے کہ ”یہ واقعہ قطعی حادثہ ہے۔ ویلے مذاق میں شیشے سے کندھا ٹکرا رہا تھا اور سوئمنگ کے لیے جانے کو کہہ رہا تھا کہ اس دوران شیشہ ٹوٹ گیا اور وہ نیچے گر گیا۔ پولیس کے مطابق کول ویلے 11منزل سے نیچے 4منزل کی بالکونی میں آ کر گرا۔ یہ واقعہ رات 12بج کر 52منٹ پر پیش آیا جس کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس