پی ایس ایل سیزن 3 میں 8 ٹیمیں حصہ لیں گی، ایک ٹیم ہم ٹی وی خریدے گا: باسط علی

پی ایس ایل سیزن 3 میں 8 ٹیمیں حصہ لیں گی، ایک ٹیم ہم ٹی وی خریدے گا: باسط علی
پی ایس ایل سیزن 3 میں 8 ٹیمیں حصہ لیں گی، ایک ٹیم ہم ٹی وی خریدے گا: باسط علی

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ نے پہلے دو ایڈیشنز میں ہی مقبولیت کے تمام ریکارڈز توڑ دیے ۔ پی ایس ایل کی مقبولیت دیکھتے ہوئے انتظامیہ نے اسے مزید پھیلانے کا ارادہ کرلیا جس کے بعد اگلے سیزن میں پی ایس ایل میں تین ٹیموں کا اضافہ ہو جائے گا اور ان میں سے ایک فرنچائز ہم ٹی وی خریدے گا۔

میچ ذہنی و جسمانی کوفت کا باعث، مریض کرکٹ کے اختتامی مراحل نہ دیکھیں: طبی ماہرین

نجی ٹی وی اے آر وائے نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی نے انکشاف کیا کہ پی ایس ایل سیزن 3 میں پانچ کی بجائے 8 ٹیمیں حصہ لیں گی، تین نئی ٹیموں کی شمولیت سے یہ ایونٹ اور بھی مقبول ہو جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ اگلے سال ”ہم ٹی وی“ بھی پی ایس ایل کی ایک فرنچائز خرید لے گا۔

اگر عمران خان آتے ہیں تومیں ان کی گاڑی کا دروازہ کھولنے کیلئے بھی تیارہوں :نجم سیٹھی

واضح رہے کہ پی ایس ایل ٹیم کراچی کنگز اے آر وائے گروپ کے سی ای او سلمان اقبال نے خریدی ہوئی ہے ، ہم ٹی وی کی جانب سے فرنچائز کی خریداری کے بعد پی ایس ایل کی 2 ٹیمیں ایسی ہو جائیں گی جو براہ راست کسی میڈیا ہاﺅس کی ملکیت ہوں گی۔

مزید : T20