جنوری 2017: پھلوں کی قومی برآمدات میں 22فیصد کی کمی

جنوری 2017: پھلوں کی قومی برآمدات میں 22فیصد کی کمی

کراچی(اکنامک رپورٹر) جنوری 2017ء کے دوران پھلوں کی قومی برآمدات میں21.50 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان(پی بی ایس)کے اعدادوشمارکے مطابق رواں مالی سال میں جنوری2017ء کے دوران پھلوں کی برآمدات کا حجم 6.383 ارب روپے تک کم ہوگیا جبکہ گذشتہ مالی سال میں جنوری 2016ء کے دوران پھلوں کی برآمدات کا حجم 8.131 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اس طرح جنوری 2016ئکے مقابلہ میں جنوری 2017ء کے دوران پھلوں کی برآمدات میں22فیصد سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

مزید : کامرس