عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں کمی

عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں کمی

لندن (اے پی پی) عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان جاری ہے۔ گذشتہ روز لندن میں سپاٹ گولڈ کی قیمتوں میں 0.5فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی اورمستقبل میں خریداری کے معاہدے 1128.05 ڈالر فی اونس میں طے پائے۔ یو ایس گولڈ کے تحت قیمتوں میں4.50 ڈالر فی اونس کی کمی ریکارڈ کی گئی اورمستقبل کے سودے1228.40 ڈالر فی اونس میں طے ہوئے۔ سنگاپورمیں سپاٹ گولڈ کی قیمتوں میں 0.3فیصد کی کمی دیکھنے میں آئی اورمستقبل میں خریداری کے معاہدے 1231.31ڈالر فی اونس میں طے پائے۔

نیویارک میں1.3فیصد کی کمی کے ساتھ سپاٹ گولڈ کے سودے1232.61 ڈالر فی اونس میں طے ہوئے۔

مزید : کامرس