گنے کی کرشنگ کے دوران 2.89ملین ٹن چینی کی پیداوار حاصل

گنے کی کرشنگ کے دوران 2.89ملین ٹن چینی کی پیداوار حاصل

لاہور (کامرس رپورٹر)گنے کی کرشنگ کے رواں سیزن2016-17ء کے دوران 2.89 ملین ٹن چینی کی پیداوار حاصل ہوئی ہے جبکہ گذشتہ سال کا سٹاک0.27 ملین ٹن تھا۔ وزارت صنعت وپیداوار کی رپورٹ کے مطابق اس وقت ملک میں چینی کا مجموعی سٹاک 3.17 ملین ٹن تھا جس میں سے 3فروری 2017ء تک 0.69 ملین ٹن چینی فروخت کی گئی ہے۔اس طرح ملک میں چینی کا سٹاک 2.47ملن ٹن ہے۔ رپورٹ کے مطابق 0.4ملن ٹن کی مقامی کھپت کے حوالے سے چینی کا موجودہ سٹاک 28 جولائی2017ء تک ملکی ضروریات کو پوراکرنے کیلئے کافی ہے۔ملک میں84شوگر ملز کام کررہی ہیں جن کی مجموعی پیداواری صلاحی6.8 ملین ٹن ہے۔ رپورٹ کے مطابق رواں سیزن کے دوران2.89 ملن ٹن کی چینی کی مجموعی پیداوار میں سے صوبہ پنجاب سے چینی کی1.91 ملین ٹن، خیبرپختونخوا میں0.21 ملین ٹن اورسندھ میں0.78 ملین ٹن چینی کی پیداوار حاصل ہوئی ہے جبکہ چینی کے موجودہ 3.17 ملین ٹن کے سٹاک میں سے پنجاب میں چینی کا1.93 ملین ٹن ، سندھ میں1.03 ملین ٹن اور کے پی کے میں0.211 ملین ٹن کا سٹاک موجود ہے۔

مزید : کامرس