ایشیائی منڈیوں میں ربڑ کی قیمتوں میں کمی

ایشیائی منڈیوں میں ربڑ کی قیمتوں میں کمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ٹوکیو (اے پی پی)ایشیائی منڈیوں میں ربڑ کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ گذشتہ دو روز کے دوران ایشیائی مارکیٹ میں ربڑ کی قیمتوں میں تیزی کا رجحان رہا تھاتاہم کاروباری ہفتے کے آخری روز قیمتوں میں کمی دیکھنے میں آئی۔ ٹوکیو کموڈیٹی ایکسچینج کے تحت قیمتوں میں 1.8فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی اورمستقبل میں خریداری کے معاہدے 2.39ڈالر فی کلوگرام میں طے پائے۔ شنگھائی فیوچرز کے تحت قیمتوں میں 340یوآن فی ٹن کا اضافہ ہوا اورمستقبل کے سودے 2769ڈالر فی ٹن میں طے پائے۔ سنگاپورمیں سائیکام ایکسچینج کے تحت قیمتوں میں معمولی اضافہ ہوا اورمستقبل کے معاہدے 213سینٹ فی کلوگرام میں طے پائے۔

مزید :

کامرس -