وفاقی حکومت ریگولیٹرز سے بھاگنے کی ایک اور کوشش کررہی ہے، سلیم مانڈوی والا

وفاقی حکومت ریگولیٹرز سے بھاگنے کی ایک اور کوشش کررہی ہے، سلیم مانڈوی والا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اکنامک رپورٹر) سابق وزیر خزانہ سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت ریگولیٹرز سے بھاگنے کی ایک اور کوشش کررہی ہے ۔ حکومت ریگولیٹرز کے قوانین کو مفلوج کرنے کی سازش کررہی ہے ۔ وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی ٹیلی کام کمپنیوں کا کارٹیل بنانے کی راہ ہموار کررہی ہے۔ وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی مسابقتی کمیشن کے قوانین سے راہ فرار اختیار کرنا چاہتی ہے ۔ وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی نے مسابقتی قوانین سے بھاگنے کے لیے اپنے قوانین میں ترمیم کررہی ہے ۔ وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی قوانین میں ترمیم کے ذریعے ٹیلی کام کمپنیوں کو اجارہ داری کرنے کی اجازت دے رہی ہے سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ وزارت آئی ٹی ٹیلی کام سیکٹر کے لیے مخصوص قوانین بنانے کی کوشش کررہی ہے ۔ ان قوانین سے مسابقتی کمیشن کے قوانین غیر فعال ہوجائیں گے۔ ٹیلی کام آپریٹرز مسابقتی کمیشن کی اجازت کے بغیر اپنی مرضی سے قیمتیں مقرر کرسکیں گے سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ پیپلزپارٹی ریگولیٹرز کے ہاتھ پاوں باندھنے کی مذمت کرتی ہے ۔ حکومت ریگولیٹرز کے پر کاٹنے کی کوشش نہ کرے ۔

مزید :

کامرس -