ملک میں جولائی تاجنوری 35 ہزار کاریں درآمدکی گئیں
کراچی(اکنامک رپورٹر) ملک میں جولائی تاجنوری تقریباً 35 ہزار کاریں امپورٹ کی گئیں، غیر موافق پالیسیوں کے باوجود لوگ امپورٹڈ گاڑیاں خرید رہے ہیں۔چیئرمین موٹر ڈیلرز ایسو سی ایشن کے مطابق ملک میں گاڑیاں بنانے والے نہیں بلکہ اسمبلرز آرہے ہیں، انہوں نے کہا کہ اسمبلرز سے گاڑیوں کے امپورٹرز کو کوئی خطرہ نہیں، امپورٹرز کے پاس چھوٹی گاڑیوں کے مارکیٹ ہے جو محفو ظ رہے گی۔ایچ ایم شہزادنے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اگلے بجٹ میں گفٹ اسکیم کے بجائے براہ راست امپورٹ کی اجازت دے۔