بند گوبھی کے کا شت کا ر فصلوں کی مناسب دیکھ بھال کویقینی بنائیں، ز رعی ماہرین

بند گوبھی کے کا شت کا ر فصلوں کی مناسب دیکھ بھال کویقینی بنائیں، ز رعی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سلانوالی(اے پی پی )زرعی ماہرین نے بند گوبھی کے کا شت کار وں کو بہتر پیداوار کے حصول کیلئے فصل کی مناسب دیکھ بھال کی ہدایت کی ہے اورکہا ہے کہ فصل کی بوائی کے شروع میں اسے ایک ایک ہفتہ کے وقفہ سے دوسے تین مرتبہ پانی دیاجا ئے ،جبکہ بعد ازاں آبپاشی کا وقفہ بڑھا کر 15دن کردیا جاس ئے تاکہ بیج کوجمنے میں کسی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑ ے۔ ماہرین نے بتایا ہے کہ فصل سے جڑی بوٹیوں کی تلفی بھی بہتر پیداوار کے حصول کیلئے ضروری ہے بر وقت گوڈ ی اور پودوں پرمٹھی چڑھانی چاہیے تا کہ فصل کا اگا ؤ متاثرنہ ہوسکے۔ انہوں نے کہ اگر جڑی بوٹیوں کی تلفی کے دورا ن مرے ہو ئے پودے نظر آئیں توانہیں نکا ل کر نئے پودے لگادینے چاہیے تاکہ وقت پانی کھادوں اورسپرے کا ضیاع نہ ہو۔اس ضمن میں کاشت کا ر معلوما ت اورراہنمائی کیلئے محکمہ زراعت کے فیلڈسٹا ف سے بھی مشاورت کرتے رہیں ۔

مزید :

کامرس -