صوبہ سندھ کے پراپرٹی ٹیکس محاصل میں دوگنا اضافہ ریکارڈ کیا گیا

صوبہ سندھ کے پراپرٹی ٹیکس محاصل میں دوگنا اضافہ ریکارڈ کیا گیا

کراچی(اکنامک رپورٹر) رواں مالی سال 2016-17ء کی پہلی ششماہی میں جولائی تا دسمبر کے دوران صوبہ سندھ کے پراپرٹی ٹیکس محاصل میں دوگنا اضافہ ہوا ہے۔ صوبائی وزارت خزانہ کے اعدادو شمار کے مطابق جاری مالی سال میں پراپرٹی ٹیکس کی مد میں جولائی تا دسمبر کے دوران 4.75 ارب روپے کے محاصل اکٹھے کئے گئے ہیں جبکہ گزشتہ مالی سال 2015-16ء کے اسی عرصہ کے دوران صوبہ کو پراپرٹی ٹیکس کی مد میں 2.43 ارب روپے کی وصولیاں ہوئی تھیں۔ اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے دوران صوبہ سندھ میں پراپرٹی ٹیکس کی مد میں دوگنا محاصل اکٹھے کئے ہیں۔

مزید : کامرس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...