میرا پی ایس ایل فائنل دیکھنے دبئی سے لاہور پہنچ گئیں

میرا پی ایس ایل فائنل دیکھنے دبئی سے لاہور پہنچ گئیں
 میرا پی ایس ایل فائنل دیکھنے دبئی سے لاہور پہنچ گئیں

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور (این این آئی) فلمسٹار میرا پاکستان سپر لیگ کا آج ہونے والا فائنل میچ دیکھنے کے لئے خصوصی طور پر لاہور پہنچ گئیں ۔ وطن واپسی پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دبئی اور شارجہ میں ہونے والے پی ایس ایل کے تمام میچ دیکھے ہیں اور اب 5 مارچ کو لاہور قذافی اسٹیڈیم میں ہونے والے فائنل میچ کو دیکھنے کے لئے آئی ہوں ۔انہوں نے کہا کہ میں کسی ایک ٹیم کو سپورٹ نہیں کر رہی بلکہ کرکٹ کو سپورٹ کررہی ہوں اور فائنل میں پہنچنے والی ٹیمیں میری اپنی ہیں اور اسی لئے جو بھی جیتے گی وہ میری ہی ٹیم ہوگی ۔ان سے جب ان کی شوبز سرگرمیوں کے حوالے سے سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ آج صرف کرکٹ کی بات ہوگی شوبز کی باتیں تو ہوتی رہتی ہیں ۔

مزید : کلچر