تمام تھیٹروں میں سکیورٹی کے سخت انتظامات ہیں،فنکار

تمام تھیٹروں میں سکیورٹی کے سخت انتظامات ہیں،فنکار

لاہور(فلم رپورٹر)تجربات کے دورختم ہو گئے، تمام تھیٹرز میں عوام کو معیاری تفریح کے ساتھ اچھا ماحول بھی دینے کے لئے بھرپور اقدامات کئے جارہے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ تمام تھیٹرز میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار پروڈیوسر ارشد چوہدری نے کیا ۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں تمام تھیٹر ز بہتری کی جانب گامزن ہیں میرے اور دیگر تھیٹرز میں حکومت کی ہدایت کے مطابق سکیورٹی اقدامات کئے گئے ہیں اس کے علاوہ تھیٹرزمیں تمام فنکاروں کو قوانین پر سختی سے عمل درآمد کروانے کا حکم ہے ۔ ڈائریکٹر ڈاکٹر اجمل ملک نے کہا کہ سٹیج ڈرامہ تفریح کا بہترین ذریعہ ہے ،موجودہ دور میں اس کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کو دیکھ کر ہی کام ہورہا ہے ، اس کے علاوہ آرٹ ڈرامے بھی پیش کئے جائیں گے ۔ڈائریکٹر ڈاکٹر اجمل ملک نے کہا کہ موجودہ دہشتگردی ماحول میں تھیٹر کا کاروبار بے حد متاثر ہوا ہے ۔جس کی وجہ سے ڈرامے مسلسل خسارے میں جا رہے ہیں ۔میں نے اپنے پروڈیوسر ملک طارق کے ساتھ مل کر شالیمار تھیٹر کی سکیورٹی مثالی بنادی ہے ۔ اس سلسلے میں کسی کو بھی تلاشی کے بغیر تھیٹر میں داخل نہیں ہونے دیا جا رہا۔ظفری خان،افتخار ٹھاکر،عابد،ظاہر انجم،نواز انجم،خوشبو،انمول،فائزہ،ارم چوہدری،میگھا اور دیگر نے بھی ملے جلے خیالات کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم سب کو معلوم ہے کہ ہماری باشعور عوام فحاشی کو یکسر مسترد کرچکی ہے۔

مزید : کلچر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...