عامر اور امیتابھ کا سیکیورٹی گارڈ سرکار 3میں ان ایکشن

عامر اور امیتابھ کا سیکیورٹی گارڈ سرکار 3میں ان ایکشن
 عامر اور امیتابھ کا سیکیورٹی گارڈ سرکار 3میں ان ایکشن

ممبئی(نیٹ نیوز ) بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان اور میگا اسٹار امیتابھ بچن کے سیکیورٹی گارڈ رونت روئے خود اسٹار بن گئے اور اب پہلی بار امیتابھ بچن کے ساتھ فلم’’سرکار 3‘‘ میں ایکشن میں نظر ا آئینگے۔اداکار رونت روئے بھارتی ٹی وی کا بڑا نام ہے جنہوں نے کئی مشہور ٹی وی سیریل میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔رونت روئے فلموں میں ناکامی کے بعد میگا اسٹار امیتابھ بچن اور عامر خان کے سیکیورٹی گارڈ بن گئے تھے جس کے بعد انہوں نے 2003 میں سیکورٹی کمپنی قائم کرلی اور فلمی ستاروں کو سیکیورٹی مہیا کرنے لگے۔رونت روئے نے 2،2 سال عامر خان اور امیتابھ بچن کے ساتھ بطور سیکیورٹی گارڈ گزارے اور کئی جگہ تقریبات میں بھی انہیں فلمی ستاروں کے پیچھے کھڑا دیکھا گیا لیکن اب یہی رونت روئے فلمی دنیا کے بھی اسٹار بن گئے ہیں اور جلد ہی امیتابھ بچن کے ساتھ فلم ’’سرکار‘‘ کے تیسرے سیکوئل میں نظر آئینگے۔

مزید : کلچر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...