اخلاق با ختہ تصاویر اور ویڈیوز منظر عام پر لاکر سستی شہرت حاصل کرنا اداکاراؤں کا معمول

اخلاق با ختہ تصاویر اور ویڈیوز منظر عام پر لاکر سستی شہرت حاصل کرنا ...
 اخلاق با ختہ تصاویر اور ویڈیوز منظر عام پر لاکر سستی شہرت حاصل کرنا اداکاراؤں کا معمول

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

 لاہور(فلم رپورٹر) شوبز میں اپنی ذاتی اخلاق باختہ تصاویراوروڈیوز منظرعام پر لانا فیشن بن گیا ہے تاہم بعض خفیہ وڈیوزنے شوبزانڈسٹری میں تہلکہ مچادیا ہے،اس بارے میں ذرائع کا دعویٰ ہے کہ حالیہ چندسالوں میں جن لڑکیوں کے ایسے سکینڈل سامنے آئے ہیں ان کی ساری ذمہ داری ان لڑکیوں پر ہی عائد ہوتی ہے کیونکہ ان کی تصاویراور ویڈیو کسی اور نے نہیں بلکہ خودانہوں نے لیک کی ہیں تاکہ اس کے ذریعے وہ پس پردہ بہت سے مفادات حاصل کرسکیں۔اس سلسلے میں وینا ملک ہمیشہ سے سرفہرست رہی ہیں جنہوں نے شوبزمیں داخل ہوتے ہی اپنا انتہائی بولڈ شوٹ کرانے کے بعد خودانٹرنیٹ کے ذریعے مشہورکرایا جس کے ذریعے انہیں راتوں رات شہرت ملی۔ابھی میرا کے سکینڈل کو زیادہ دیر نہیں گزری تھی کہ ٹی وی کی مشہوراداکارہ صوفیہ احمد کی ایک انتہائی شرمناک وڈیو منظرعام پر آگئی جس نے شوبز انڈسٹری میں تہلکہ مچادیا کیونکہ اس سے پہلے لوگوں کی رائے ان کے بارے میں مثبت تھی لیکن اس ویڈیو کے بعد تمام لوگ اپنی رائے تبدیل کرنے پر مجبور ہوگئے۔ تھیٹر کی اداکارہ آشاچوہدری کی بولڈ تصاویر بھی بہت مشہور ہوئیں جبکہ حال ہی میں تھیٹر کی اداکارہ نادیہ چوہدری کی انتہائی بولڈ تصاویر وائرل ہیں۔ تین سال پہلے اداکارحمزہ علی عباسی کی ایک مشہور اداکارہ کے ساتھ بولڈ گفتگو کی وڈیو اور تصاویر منظرعام پر آئی تھیں۔ اسی طرح دوسا ل قبل ایمان علی کی ایک شوٹ کے دوران بنائی گئی وڈیو لیک ہوگئی تھی۔ اداکارہ عائشہ عمر بھی اس سلسلے میں خاصی شہرت رکھتی ہیں جن کی بولڈ تصاویر کئی سال پہلے اس وقت منظر عام پر آئیں جب وہ اپنی ایک دوست کے ہمراہ بیرون ملک سمندر میں نہارہی تھیں اداکارہ عروہ حسین کی بھارت میں ایک پارٹی کے دوران ڈانس اور شراب کی تصاویر بھی گزشتہ سال بہت مقبول ہوئیں۔تین سال پہلے اشنا شاہ کا ایک سکینڈل بھی سوشل میڈیا پر بہت مشہورہوا جو ایک مقبول اداکار کے ساتھ تھا۔ٹی وی کی ایک مقبول اداکارہ و ماڈل ردااصفہانی کے ایک شرمناک ویڈیو نے شوبز کے بڑے بڑے لوگوں کے سرشرم سے جھکادیئے کیونکہ ردا اصفہانی کا شمار بہت اچھی بیک گراؤنڈ رکھنے والی اداکاراؤں میں ہوتا تھا ۔ چندروز پہلے اداکارہ نیلم منیر کی ایک وڈیو وائرل ہوئی جواگرچہ کسی طرح سے بھی قابل اعتراض نہیں ہے فلم اور سٹیج اداکارہ شبنم چوہدری کی اخلاق باختہ ویڈیو بھی ان دنوں توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔

مزید : کلچر