ماورا اور عروہ حسین کو اپنی تصاویر کی وجہ سے سوشل میڈیا پر تنقیدکا سامنا

ماورا اور عروہ حسین کو اپنی تصاویر کی وجہ سے سوشل میڈیا پر تنقیدکا سامنا

لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ ماوراحسین اور عروہ حسین کو اپنی نئی تصاویر کی وجہ سے سوشل میڈیا پر تنقیدکا سامنا ہے ۔سٹارسسٹرز نے کچھ عرصہ پہلے معروف ڈیزائنرعلی ذیشان کے لئے شوٹ کیا تھاجس کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئرکی گئی ہیں جس میں عروہ اور ماوراعلی ذیشان کے ڈریسزمیں انتہائی خوش دکھائی دے رہی ہیں لیکن ان کی خوشی تب افسردگی میں بدل گئی جب انہوں نے لوگوں کے منفی کمنٹس پڑھے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ زیادہ تر لوگوں نے عروہ اور ماوراکو تنقیدکا نشانہ بناتے ہوئے کمنٹس کئے ہیں۔

کسی نے یہ لکھا ہے کہ کیا انہوں رضائیاں پہنی ہوئی ہیں تو کسی نے ان ڈریسزکو کسی اور چیزسے مشابہہ قراردیا ہے ۔لوگوں کے منفی تاثرات پر دونوں بہنوں نے ناگواری کااظہارکیا ہے۔

مزید : کلچر