تیمورکی پیدائش کے بعد سیف بھی کرینہ سے شکایت کرنے لگے

تیمورکی پیدائش کے بعد سیف بھی کرینہ سے شکایت کرنے لگے
 تیمورکی پیدائش کے بعد سیف بھی کرینہ سے شکایت کرنے لگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ممبئی (نیٹ نیوز) کرینہ کپور کی پوری توجہ اپنے بیٹے تیمور کی طرف ہونے پر سیف علی خان اب ان سے شکوہ کرنے لگے ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ نے کہا کہ تیمورکی پیدائش کے بعد سیف بھی شکایت کرنے لگے ہیں کہ ان کی ساری توجہ صرف تیمور کی طرف ہوگئی ہے۔ اداکارہ کرینہ کپورسے جب انٹرویوکے دوران ان کی جانب سے بیٹے کو تیمورکے بجائے ’لٹل جان‘ کے نام سے پکارنے کے حوالے سے پوچھا گیا تو انہوں نے ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ یہ خبریں جھوٹی ہیں اورمیں اپنے بیٹے کا نام تیمورکے بجائے کیوں لٹل جان پکاروں گی۔اداکارہ نے کہا کہ میرے بیٹے کا نام تیمورہے جو بہت پیارا نام ہے سب کو بھی میرے بیٹے کو اس کے اصل نام سے ہی پکارنا چاہیئے۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ ماں بننے کا سفر بہت اچھا تھا اورابھی میں اس حوالے سے کچھ نہ کچھ سیکھ رہی ہوں۔

مزید :

کلچر -