پی ایس ایل فائنل کی ٹکٹ نہ ملنے پر فنکاروں میں مایوسی کی لہر

پی ایس ایل فائنل کی ٹکٹ نہ ملنے پر فنکاروں میں مایوسی کی لہر

لاہور(فلم رپورٹر)لاہور میںآج ہونے والے پی ایس ایل کے فائنل کا ٹکٹ نہ ملنے پر فنکاروں میں مایوسی کی لہردوڑ گئی ہے فنکاروں کی بہت بڑی تعداد سٹیڈیم جا کر میچ دیکھنا چاہتی تھی لیکن وہ ٹکٹ حاصل کرنے میں ناکام رہے۔ گلوکارہ شاہدہ منی نے کہا کہ میری دلی خواہش تھی کہ میں سٹیڈیم جا کر میچ دیکھوں مگر ٹکٹ نہ ملنے کی وجہ سے میں اب گھر بیٹھ کر میچ دیکھوں گی۔ببرک شاہ نے کہا کہ مجھے جنون کی حد تک کرکٹ کا شوق ہے میں تمام کام چھوڑ کر میچ دیکھتا ہوں مجھے خوشی ہے کہ پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں ہورہا ہے لیکن افسوس مجھے میچ کا ٹکٹ نہیں ملا اس لئے میں گھر بیٹھ کر ہی میچ دیکھوں گا۔اداکاربابر علی نے کہا کہ اگر ٹکٹ مل جاتا تو میں میچ دیکھنے ضرور جاتا۔میگھانے کہا کہ ٹکٹ نہ ملنے کی وجہ سے میری میچ دیکھنے آرزو دل میں ہی رہ گئی ۔سہراب افگن نے کہا کہ میر ی لاکھ کوشش کے باوجود ٹکٹ نہیں ملی لگتا ہے کہ تمام ٹکٹیں بالا بالا ہی غائب ہوگئیں ہیں۔کامیڈین شاہد خان نے کہا کہ میں بھی ان بد نصیبوں میں سے ہوں جو ٹکٹ حاصل کرنے میں ناکام رہے ہیں۔نسیم وکی نے کہا کہ میں بھی ٹکٹ کے حصول میں ناکام رہا ۔ڈائریکٹر اے حفیظ نے کہا کہ ہزاروں خواہشیں ایسی کہ ہر خواہش پہ دم نکلے میں بھی ٹکٹ نہ ملنے کی وجہ سے سٹیڈیم میں میچ نہیں دیکھ پاؤں گا۔ٹیم کوئی بھی جیتے مگر مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ اس میگا ایوانٹ کا فائنل لاہور میں ہورہا ہے ۔سرفراز وکی،ظفری خان،ڈاکٹر اجمل ملک،امانت چن،صومیہ خان ،ندیم چٹا اور دیگر بھی ٹکٹ نہ ملنے کے باعث بے حد مایوس ہیں۔

مزید : کلچر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...