ڈرامہ سیریل ’’امام ضامن‘‘کی ریکارڈنگ لاہور میں جاری

ڈرامہ سیریل ’’امام ضامن‘‘کی ریکارڈنگ لاہور میں جاری

لاہور(فلم رپورٹر)ایور ریڈی پکچرز کے بینر تلے بنای جانے والی ڈائریکٹر شاہد ظہور کی میگا ڈرامہ سیریل ’’امام ضامن‘‘کی ریکارڈنگ ان دنوں لاہور میں تیزی سے جاری ہے جس میں نعمان اعجاز،شکیل،ساجدہ سید،سحر افضل ،نورالحسن،عفت عمر،مہہ جبیں،ردا عاصم اور دیگر حصّہ لے رہے ہیں۔ڈرامہ سیریل’’امام ضامن‘‘کے پروڈیوسر ستیش آنند اور رائٹر ظفر معراج ہیں۔دوران ریکارڈنگ شاہد ظہور کی معاونت کے فرائض شاہد ملک انجام دے رہے ہیں۔’’پاکستان‘‘سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد ظہور نے بتایا کہ میری ڈرامہ سیریل کی خاص بات کرداروں کے مطابق فنکاروں کا انتخاب ہے۔میرے ڈرامہ میں تمام فنکار اپنے اپنے کیرئیر کے عروج پر نظر آئیں گے۔میں اور میرے پروڈیوسراس ڈرامہ سیریل کو جلد از جلد مکمل کرکے آن ائیر کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

مزید : کلچر