ماہرہ اور شہریار ایک بار پھر بڑی سکرین پر اکٹھے جلوہ گر ہونگے

ماہرہ اور شہریار ایک بار پھر بڑی سکرین پر اکٹھے جلوہ گر ہونگے
 ماہرہ اور شہریار ایک بار پھر بڑی سکرین پر اکٹھے جلوہ گر ہونگے

لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ ماہرہ خان اور شہریارمنور ایک بار پھر بڑی سکرین کے لئے اکٹھے کام کریں گے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ دونوں سٹارزکونئی فلم’’سات دن محنت ان‘‘میں کاسٹ کیا گیا ہے جس کا سکرپٹ فصیح باری خان نے لکھا ہے جو بہت سے ٹی وی ڈراموں سے شہرت یافتہ ہیں۔فلم کے ڈائریکٹرفرجادنبی اور مینوگور دیں گے جبکہ اس بارے میں ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ فلم کی شوٹنگ نہایت خاموشی سے جاری ہے۔یادرہے کہ دونوں فنکار اس سے قبل فلم’’ہومن جہاں‘‘میں بھی کام کرچکے ہیں۔

فلم کراچی کے ایک ایسے نوجوان کی کہانی ہے جو اپنی محبت کی تلاش میں سرگرداں ہے اور ہررومانوی فلم کی طرح اس میں بھی لڑکے کو بے پناہ مشکلات کا سامنا ہے لیکن بالاخراسے اپنی منزل مل جاتی ہے۔اس فلم کی شوٹنگ کا آغاز جلد ہوگا۔

مزید : کلچر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...