فلم ’’ضرار‘‘اور’’طیفاان ٹربل‘‘کی شوٹنگ لاہورمیں جاری

فلم ’’ضرار‘‘اور’’طیفاان ٹربل‘‘کی شوٹنگ لاہورمیں جاری

لاہور(فلم رپورٹر)لاہورمیں دوفلموں کی شوٹنگ خاموشی سے جاری ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ شان نے اپنی فلم ’’ضرار‘‘کی شوٹنگ شروع کردی جس میں ان کے ہمراہ دیگر فنکار حصہ لے رہے ہیں۔ کچھ عرصہ قبل شان نے فلم کا ایک اہم سپل لندن میں بھی شوٹ کیا تھا جبکہ اب بقیہ کام لاہورمیں مکمل کیا جارہا ہے ۔ اس فلم میں شان نئی اداکارہ کرن ملک کو متعارف کرارہے ہیں۔ دریں اثنا شان نے گزشتہ روز شوٹنگ کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر بھی جاری کی ہے ۔ شان کے علاوہ ڈائریکٹراحسن رحیم بھی اپنی فلم’’طیفاان ٹربل‘‘کی شوٹنگ لاہورمیں کررہے ہیں جس میں علی ظفراورمایاعلی سمیت دیگرفنکار حصہ لے رہے ہیں۔

مزید : کلچر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...