گاڑیاں بنانے والی 3 بڑی کمپنیاں پاکستان آرہی ہیں،گوادر سے کوئٹہ تک بننے والی سڑک سے 2 دن کا سفر 8 گھنٹے میں ہوگا:مفتاح اسماعیل

گاڑیاں بنانے والی 3 بڑی کمپنیاں پاکستان آرہی ہیں،گوادر سے کوئٹہ تک بننے والی ...
گاڑیاں بنانے والی 3 بڑی کمپنیاں پاکستان آرہی ہیں،گوادر سے کوئٹہ تک بننے والی سڑک سے 2 دن کا سفر 8 گھنٹے میں ہوگا:مفتاح اسماعیل

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) چیرمین بورڈ آف انویسٹمنٹ مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ پاکستان میں گاڑیاں بنانے والی 3 بڑی کمپنیاں آرہی ہیں،پاکستان میں وینڈرز ہرقسم کے انجن اور گاڑی بنانے کی مہارت رکھتے ہیں۔ حکومت نے سڑکیں بنائیں جس سے گاڑیوں کی سپیڈ میں اضافہ ہوا۔

کارکردگی کی بنیاد پر خیبرپختونخوا سمیت وفاق میں بھی حکومت بنا ئیں گے،ملک کو عمران خان جیسی ایماندار قیادت کی ضرورت ہے:پرویزخٹک

تفصیلات کے مطابق پاک آٹو شو کی تقریب کے بعدمیڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ گوادر سے کوئٹہ تک بننے والی سڑک کے بعد 2 دن کا سفر 8 گھنٹے میں طے ہوا کرے گاجبکہ ریل گاڑیاںبھی 21 کے بجائے 12 سے15 گھنٹے میں سفر طے کریں گی۔سڑکیں زیادہ بنیں گی تو سیمنٹ پلانٹ اور سٹیل فیکٹریاں بھی بنیں گی ،کسی بھی ملک کے ساتھ ایسا معاہدہ نہیں کریں گے جس سے ہمارااپنا کارخانہ بند ہو جائے۔ کینڈین کمپنی کی سرمایہ کاری سے گوادرمیں تیل کی پائپ لائن بھی بنائی جائے گی جبکہ اگست میں ایک اور ایل این جی ٹرمینل قائم کی جائے گی۔

مزید : کراچی