ساؤتھ افریقہ کا2017-18ء کیلئے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان

ساؤتھ افریقہ کا2017-18ء کیلئے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان

جوہانسبرگ(اے پی پی) کرکٹ ساؤتھ افریقہ (سی ایس اے) نے سال 2017-18ء کیلئے کھلاڑیوں کے نئے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان کر دیا، سٹیفن کک اور کرس مورس سمیت پانچ نئے کھلاڑیوں کو بھی کنٹریکٹس سے نوازہ گیا ہے، کونٹن ڈی کوک اور کاگیسوربادا کو نمایاں کارکردگی کے اعتراف میں ملٹی ایئر کنٹریکٹ دیا گیا ہے، بورڈ نے دونوں کھلاڑیوں کے معاہدوں کی مدت کی تفصیلات جاری نہیں کیں۔ سی ایس اے کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق سال 2017-18ء کیلئے 21 کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹس دیئے گئے ہیں، کرس مورس، تبریز شمسی، سٹیفن کک، کیشومہاراج اور اینڈائل پہلکوایو پہلی بار کنٹریکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے، ڈی ویلیئرز، مورنے مورکل اور ڈیل سٹین کو برقرار رکھا گیا ہے تاہم ان کے معاہدوں کی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

کنٹریکٹ حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں ہاشم آملہ، ٹیمباباووما، فرحان بہاردین، سٹیفن کک، کوئنٹن ڈی کوک، اے بی ڈی ویلیئرز، جے پی ڈومینی، فاف ڈوپلیسی، ڈین ایلگر، عمران طاہر، کیشومہاراج، ڈیوڈ ملر، مورنے مورکل، کرس مورس، ویان پارنیل، ایرن فانگیسو، اینڈائل پہلکوایو، ورنن فلینڈر، کاگیسوربادا، تبریز شمسی اور ڈیل سٹین شامل ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...