سپاٹ فکسنگ کیس ، بورڈ نے ایف آئی اے کی خدمات حاصل کرلیں

سپاٹ فکسنگ کیس ، بورڈ نے ایف آئی اے کی خدمات حاصل کرلیں

 لاہور(سپورٹس ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ا یس ایل سپاٹ فکسنگ کیس کی تحقیقات ایف آئی اے کے حوالے کردیں جس نے شرجیل خان، خالد لطیف اور دیگر کرکٹرز کے موبائل فون قبضے میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔ پی ایس ایل میں سپاٹ فکسنگ کیس سامنے آنے کے بعد دوران انکوائری مذکورہ کرکٹرز نے اپنے موبائل فونز کا تمام ڈیٹا ڈیلیٹ کردیا تھا۔پی سی بی حکام نے ڈائریکٹر ایف آئی اے پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے رابطہ کرکے موبائل فونز ان کے حوالے کردئیے ہیں۔ ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ نے کھلاڑیوں اور بکیوں کے خلاف تحقیقات شروع کردی ہیں جبکہ سپر لیگ کے پلے آف میچ اور فائنل میں بڑے پیمانے پر جوئے کی اطلاعات ملنے پر اس کی روک تھام کے لئے بھی کارروائی کا آغاز کردیاگیا ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...