پی ایس ایل فائنل ،زخمی لالہ کی اپنی ٹیم کو فائنل میں رسائی پر مبارکباد

پی ایس ایل فائنل ،زخمی لالہ کی اپنی ٹیم کو فائنل میں رسائی پر مبارکباد
 پی ایس ایل فائنل ،زخمی لالہ کی اپنی ٹیم کو فائنل میں رسائی پر مبارکباد

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

 لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان سپر لیگ میں پشاور زلمی کی نمائندگی کرنے والے کھلاڑی شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ اپنی ٹیم کو فائنل کیلئے کوالیفائی کرنے پر مبارکباد دیتا ہوں ، میری بڑی خواہش تھی کہ لاہور جا کر پی ایس ایل کا فائنل کھیلوں، لیکن کچھ چیزیں ہمارے بس میں نہیں ہوتیں، دورانِ فیلڈنگ آنے والا زخم کافی گہرا تھا جس پر 12 ٹانکے آئے ہیں اور چونکہ یہ زخم فوری بھرنا ممکن نہیں اس لیے اب ان کا فائنل میں کھیلنا ممکن نہیں رہا۔ان خیالات کا اظہار مایہ ناز کرکٹر شاہد آفریدی نے اپنے ویڈیو پیغام کے ذریعے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بعد وہ اچھی کرکٹ کھیلنا چاہتے تھے کیونکہ اس ٹورنامنٹ میں وہ کارکردگی نہیں دکھا پائے تھے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ان کی جو بھی کرکٹ باقی رہ گئی ہے وہ ان کے مداحوں کیلئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ میری بڑی خواہش تھی کہ لاہور جا کر پی ایس ایل کا فائنل کھیلوں، لیکن کچھ چیزیں ہمارے بس میں نہیں ہوتیں۔انھوں نے بتایا کہ ڈاکٹرز نے انھیں دس دن کا آرام کرنے کو کہا ہے جس کی وجہ سے وہ فائنل نہیں کھیل سکیں گے۔شاہد آفریدی کے ہاتھ پر دورانِ فیلڈنگ آنے والا زخم کافی گہرا تھا جس پر 12 ٹانکے آئے ہیں اور چونکہ یہ زخم فوری بھرنا ممکن نہیں اس لیے اب ان کا فائنل میں کھیلنا ممکن نہیں رہا۔تاہم اپنی ٹیم کی کامیابی کے بعد شاہد آفریدی کے ٹویٹ کیا فائنل میں پہنچ کر ہمیشہ سے زیادہ خوشی ہوئی ہے۔ پشاور زلمی کے کھلاڑیوں نے اعزاز کے حصول کے لیے اپنے عزم کا بھرپور اظہار کیا۔

میری چوٹ انھیں پی ایس ایل جیتنے سے نہیں روک سکتی۔شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بعد وہ اچھی کرکٹ کھیلنا چاہتے تھے کیونکہ اس ٹورنامنٹ میں وہ کارکردگی نہیں دکھا پائے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ ان کی جو بھی کرکٹ باقی رہ گئی ہے وہ ان کے مداحوں کے لیے ہے۔سوشل میڈیا پر شاہد آفریدی کے لیے شائقین عقیدت اور محبت کا اظہار کر رہے ہیں اور ٹوئٹر پر لالا ٹرینڈ کر رہا ہے۔شائقین کرکٹ نے سوشل میڈیا پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا آفریدی کے بغیر فائنل فائنل نہیں ہوگا۔ایک صارف احمد آفریدی نے لکھا یہ دل توڑنے والے خبر ہے لیکن لالا آپ کی صحت اولیت رکھتی ہے۔ واضح رہے کہ شاہد آفریدی تیسرے پلے آف کے دوران زخمی ہو گئے تھے۔ پشاور زلمی نے تیسرے پلے آف میں کراچی کنگز کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا تھا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی