سٹراس اور کک کا ریکارڈ پاش پاش،مورگن زیادہ ون ڈے سنچریاں بنانیوالے انگلش کپتان

سٹراس اور کک کا ریکارڈ پاش پاش،مورگن زیادہ ون ڈے سنچریاں بنانیوالے انگلش ...
 سٹراس اور کک کا ریکارڈ پاش پاش،مورگن زیادہ ون ڈے سنچریاں بنانیوالے انگلش کپتان

  

اینٹی گووا(اے پی پی) انگلش ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز بلے باز این مورگن نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ون ڈے میں شاندار سنچری داغ دی، یہ ان کی بطور کپتان پانچویں جبکہ کیریئر کی دسویں سنچری ہے، اس کے ساتھ ہی انہوں نے انگلینڈ کی جانب سے بطور قائد زیادہ ون ڈے سنچریوں کا اینڈریو سٹراؤس اور ایلسٹرکک کا ریکارڈ توڑ دیا، سٹراؤس اور کک نے انگلش ٹیم کی قیادت کرتے ہوئے چار، چار سنچریاں بنائی تھیں۔ مورگن نے کالی آندھی کے خلاف پہلے ون ڈے میں انتہائی شاندار اور ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا، انہوں نے ڈٹ کر کالی آندھی کے باؤلرز کا مقابلہ کیا اور سنچری سکور کی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی