روی بوپارا کا لاہور آنے کا اعلان مگر کراچی کنگز فائنل میں نہ جا سکی

روی بوپارا کا لاہور آنے کا اعلان مگر کراچی کنگز فائنل میں نہ جا سکی
 روی بوپارا کا لاہور آنے کا اعلان مگر کراچی کنگز فائنل میں نہ جا سکی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا فائنل لاہور میں کھیلنے کیلئے کئی نامور غیر ملکی کھلاڑی راضی نہ ہوئے اور اپنے اپنے وطن واپس چلے گئے لیکن برطانیہ سے تعلق رکھنے والے ایک معروف کرکٹر ایسے بھی ہیں جو اعلان کے باوجود بھی لاہور نہیں آ سکے تاہم پاکستانیوں کے دل ضرور جیت لئے۔تفصیلات کے مطابق دنیا کے کئی ممالک سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی پاکستان آنے پر راضی نہ ہوئے اور ایسے میں برطانوی کرکٹر روی بوپارا نے انتہائی ہمت و بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اور پاکستانیوں کے ارمان کو سمجھتے ہوئے پاکستان آنے کا اعلان کر دیا لیکن ان کا سارا پروگرام ہی چوپٹ ہو گیا۔
پی ایس ایل میں کراچی کنگز کی نمائندگی کرنے والے روی بوپارا نے پشاور زلمی کے خلاف تیسرے پلے آف میچ سے قبل پاکستانی قوم کو ایک خوشخبری دی اور اعلان کیا کہ اگر وہ یہ میچ جیت گئے تو فائنل کھیلنے کیلئے لاہور جائیں گے لیکن ان کا یہ پروگرام دھرا کا دھرا ہی رہ گیا کیونکہ کراچی کنگز کو اس میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا اور پشاور زلمی نے جیت کر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔