پی ایس ایل 2,وہاب ریاض نے سب سے زیادہ وکٹیں لیکر ٹاپ پر

پی ایس ایل 2,وہاب ریاض نے سب سے زیادہ وکٹیں لیکر ٹاپ پر
 پی ایس ایل 2,وہاب ریاض نے سب سے زیادہ وکٹیں لیکر ٹاپ پر

  

لاہور(سپورٹس ڈیسک) پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) سپر لیگ اپنے اختتامی مرحلے میں داخل ہو چکی ہے اور فائنل میچ آج 5 مارچ کو لاہور میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے درمیان کھیلا جائے گا۔اس لیگ میں بہت سے ریکارڈز بنے اور ٹوٹے لیکن زبردست بات یہ ہے کہ زیادہ تر ریکارڈز پاکستانی کھلاڑیوں کے نام رہے ہیں اور غیر ملکی کھلاڑی ٹورنامنٹ میں اپنی دھاک بٹھانے میں کامیاب نہیں ہو سکے۔تیسرے پلے آف میچ میں وہاب ریاض نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو ناصرف فائنل میں پہنچانے کیلئے اہم کردار ادا کیا بلکہ ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے باؤلر بھی بن گئے ہیں۔وہاب ریاض نے پورے ٹورنامنٹ میں 28 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی اور پی ایس ایل 2 کا سب سے کامیاب باؤلر ہونے کا اعزاز اپنے نام کیا۔ یہی نہیں بلکہ اس اعزاز کیساتھ ہی وہ ٹی 20 فارمیٹ میں 150 وکٹیں مکمل کرنے والے پاکستان کے آٹھویں کھلاڑی بھی بن گئے ہیں۔اس فہرست میں دوسرا نمبر اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑی محمد سمیع کا ہے جنہوں نے 24 وکٹیں حاصل کیں۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے محمد نواز 22 وکٹوں کے ساتھ تیسرے، کراچی کنگز کے سہیل خان 20 وکٹوں کے ساتھ چوتھے اور کراچی کنگز ہی کے اسامہ میر 18 وکٹوں کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی