شعیب اختر نے بھی کامران اکمل کی حمایت میں ہتھیار اٹھالئے

شعیب اختر نے بھی کامران اکمل کی حمایت میں ہتھیار اٹھالئے
 شعیب اختر نے بھی کامران اکمل کی حمایت میں ہتھیار اٹھالئے

  

لاہور (سپورٹس ڈیسک) سابق فاسٹ باؤلر شعیب اخترنے کامران اکمل کی شاندار سنچری کی تعریف کرتے ہوئے انہیں پاکستانی ٹیم میں شامل کرنے کا بھی مطالبہ کردیا۔ان کا کہنا تھا کہ پشاور زلمی فائنل میچ کھیلنے کی حقدار تھی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ کامران اکمل کی ڈومیسٹک کرکٹ میں کار کردگی اور پی ایس ایل میں شاندار رنز کے بعد اب وہ پاکستانی ٹیم میں جانے کے حقدار ہیں۔انہوں نے مشورہ دیا کہ کامران اکمل سے اوپننگ کروا کر انہیں استعمال کیا جانا چاہیے۔اس موقع پر شعیب اختر نے ڈیرن سیمی کی بھی تعریف کی اور کہا کہ پشاور زلمی کے کپتان نے کامران اکمل اور اپنے باؤلرز پر اعتماد کیا اور انہوں نے اچھے نتائج فراہم کیے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی