نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا ویمنز کا فیصلہ کن ون ڈے آج کھیلا جائیگا

نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا ویمنز کا فیصلہ کن ون ڈے آج کھیلا جائیگا

ولنگٹن(اے پی پی) نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا اور فیصلہ کن ون ڈے (آج) اتوار کو ماؤنٹ مانگینوئی میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہے، پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میں نیوزی لینڈ نے 5 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تاہم دوسرے میچ میں مہمان ٹیم آسٹریلیا نے شاندار کم بیک کیا اور 4 وکٹوں سے فتح حاصل کرکے سیریز برابر کر دی۔

فیصلہ کن میچ میں دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلے کے توقع ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی