قومی اتھلیٹکس کا تربیتی کیمپ کل سے ایک ماہ کیلئے بندہو جائیگا

قومی اتھلیٹکس کا تربیتی کیمپ کل سے ایک ماہ کیلئے بندہو جائیگا

اسلام آباد(اے پی پی) قومی اتھلیٹکس ٹیم کے کھلایوں کا تربیتی کیمپ ایک ماہ کے لئے کل سے بند ہو جائے گا۔

،قومی کوچ حاجی مقصود نے بتایا کہ کھلاڑیوں اپنے، اپنے یونٹس میں قومی اتھلیٹکس چیمپئن شپ کی تیاری کریں گے، چیمپئن شپ آئندہ ماہ 7 اپریل سے کراچی میں شروع ہوگی،جس میں چاروں صوبوں سمیت مختلف محکموں اور ریجنل کی ٹیمیں حصہ لیں گی،تربیتی کیمپ میں ملک بھر سے 40 کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں ان کھلاڑیوں میں 31 مرد اور 11 خواتین شامل ہیں، انہوں نے کہا کہ ان کھلاڑیوں کو آٹھ کوچز جدید اور اعلیٰ تربیت دے رہے ہیں جن میں پانچ مرد ہیڈ کوچ اصغر گل دیگر کوچز میں حاجی مقصوداحمد، فیاض حسین بخاری، محمد اشرف، محمدوسیم جبکہ خواتین میں سمی رضوی، سمیرہ ظہور اور بشریٰ پرویں شامل ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی