اسلامک گیمز،قومی ویٹ لفٹنگ ٹیم کیلئے ٹرائلزکل ہونگے

اسلامک گیمز،قومی ویٹ لفٹنگ ٹیم کیلئے ٹرائلزکل ہونگے

اسلام آباد(اے پی پی) اسلامک گیمز کے لئے قومی ویٹ لیفٹنگ ٹیم کے چناؤ کے سلسلہ میں کھلاڑیوں کے ٹرائلز(کل) پیر کو جناح سٹیڈیم ، اسلام آباد میں ہونگے، اسلامک سولیڈیٹری گیمز 12 مئی سے باکو، آزربائیجان میں ہوگی جس میں اسلامی ملکوں کی کھلاڑی حصہ لیں گے،پاکستان ویٹ لیفٹنگ فیڈریشن کے نائب صدر راشد ملک نے بتایا کہ قومی ویٹ لیفٹنگ ٹیم کے کھلاڑیوں کا اسلامک گیمز کی تیاری کے سلسلہ میں تربیتی کیمپ جناح سٹیڈیم میں جاری ہے۔

، جن میں عبداللہ غفور 56 کلوگرام،محمد شہزاد اور طلحہ طالب 62 کلوگرام، ابوسفیان اور عمر اشفاق 69 کلوگرام، حیدر علی اور عمران اسماعیل77 کلوگرام، محمد طاہر ، محمد ثاقب اور روشن جمیل85 کلوگرام، عثمان راٹھور 94 کلوگرام،نور دستگیر اور عبداللہ بٹ پلس 105 کلوگرام،انس جاوید ، اظہر عامر اور محمد طاہر105 کلوگرام،شامل ہیں جبکہ ان کھلاڑیوں محمد الیاس بٹ اور علی اسلم جدید اور اعلیٰ تربیت دے رہے ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی