سالانہ جاز گالف ٹورنامنٹ 2017 کا دوسرا راؤنڈ لاہور میں منعقد ہوا

سالانہ جاز گالف ٹورنامنٹ 2017 کا دوسرا راؤنڈ لاہور میں منعقد ہوا

لاہو ر(پ ر)سالانہ جاز گالف ٹورنامنٹ 2017 کے دوسرے راؤنڈ کا انعقادڈیفنس رایا گالف کلب ،لاہورمیں ہوا۔ اس ٹورنامنٹ کا شمار پاکستان کے پریمئم گالف ٹورنامنٹ میں کیا جاتا ہے جس میں کمپنی کی اعلیٰ انتظامیہ اورجاز کے ممتاز کسٹمرز سے تعلق رکھنے والے امیچیور گالفرز نے شرکت کی۔ ٹورنامنٹ کے دوران مختلف کیٹگریز سے تعلق رکھنے والے کامیاب شرکاء اور غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں میں انعامات تقسیم کیے گئے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی