شاہدرہ تا رائیونڈ ،ریلوے پٹری کے ساتھ گرین بیلٹ کا منصوبہ ،پی سی ون محکمہ خزانہ کو ارسال

شاہدرہ تا رائیونڈ ،ریلوے پٹری کے ساتھ گرین بیلٹ کا منصوبہ ،پی سی ون محکمہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(اقبال بھٹی)پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی شاہدرہ سے رائے ونڈ تک ریلوے لائن کے دونوں اطراف 40کلو میٹر لمبی گرین بیلٹ بنائے گی جس کے لئے ابتدائی طور پر 86کروڑ روپے کا پی سی ون منظوری کیلئے محکمہ خزانہ کو ارسال کر دیا گیا ہے ،منظوری کے بعد گرین بیلٹ پر کام شروع کر دیا جائے گا،گرین بیلٹ پرلوگوں کے لئے واکنگ ٹریگ کے علاوہ ایکسر سائز کرنے کے لئے جم بھی بنائے جائیں گے تفصیلات کے مطابق محکمہ خزانہ سے جیسے ہی منظوری ملے گی ،گرین بیلٹ پر کام شروع کر دیا جائے گا ،پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی کا کہنا ہے گرین بیلٹ میں نوجوانوں کیلئے صحت مندانہ سرگرمیوں کو فروغ دیا جائے گا کہ ریلوے لائن کے دونوں اطراف بنائی جانے والی گرین بیلٹ میں لوگوں کے لئے واکنگ ٹریگ بنائے جائیں گے ،اور اس کے ساتھ ساتھ ہر دو کلو میٹر کے فاصلے پر ایکسرسائزکرنے کے لئے جم بھی بنائے جائیں گے ،تا کہ نوجوان نسل اس سے فائدہ اٹھا سکے ،پی ایچ اے افسران کا مزید کہنا تھا کہ ریلوے لائن کے ساتھ بنائی جانے والی گرین بیلٹ کے دونوں اطراف نئے پودے(درخت)بھی لگائے جائیں گے تا کہ فضائی آلودگی کو ختم کیا جا سکے ۔