(ن )لیگ کرکٹ کو سیاست کیلئے استعمال کر رہی ہے،غلام محی الدین دیوان

(ن )لیگ کرکٹ کو سیاست کیلئے استعمال کر رہی ہے،غلام محی الدین دیوان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (نمائندہ خصوصی ) تحریک انصاف آزاد کشمیر کے سیکرٹری جنرل وممبرقانون ساز اسمبلی غلام محی الد ین دیوان نے کہا ہے کہ حکمران عوام کے جان و مال کا تحفظ کر نے میں بری طرح ناکام ہو چکے ہیں ،پی ایس ایل کے فائنل میچ کے موقع پر کرفیو اور جگہ جگہ سے شہر کو بند کر کے نااہل حکمران عالمی سطحُ پر پاکستان کا امیج بہتر کر نے کی بجائے مزید خراب کر رہے ہیں ،(ن) لیگ کرکٹ کو اپنی سیاست کے لیے استعمال کر رہی ہے ، کمزور ترین حکومت 6گھنٹے کا میچ کر وانے کی صلاحیت نہیں رکھتی،(ن) لیگ نے میچ کی ٹکٹیں اپنے چیئر مینوں اور ورکروں اور درباریوں کو دے دی ہیں جبکہ عام عوام ٹکٹ کے حصول کے لیے مارے مارے پھر رہے ہیں، ٹکٹیں بلیک میں فروخت کی جارہی ہیںِ ،نواز حکومت کر کٹ میچ کروا کے اپنی جیبیں بھر رہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ حکومت کر فیولگا کر میچ کر وا کر دنیا کو کیا پیغام دینا چاہتی ہے ۔