حکمران تین سالوں میں ملک کیلئے کچھ نہ کر سکے،ڈاکٹر نوشین حامد

حکمران تین سالوں میں ملک کیلئے کچھ نہ کر سکے،ڈاکٹر نوشین حامد

لاہور(پ ر)پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا ہے کہ عوام اپنی لوٹی ہوئی دولت کا حساب لینا چاہتے ہیں ۔عوام کوعلم ہے کہ کس نے ان حقوق پر ڈاکہ ڈالا ہے ۔کون ان کے وسائل پر قابض ہے ۔حکمران تین سالوں میں ملک کے لئے کچھ نہیں کرسکے وہ صرف قرضے لینے میں کامیاب ہوئے ہیں، وزیراعظم بیرون ملک کے دورے کرکے اپنی مقبولت بڑھانے کی کوشش کررہے ہیں مگر پانامہ لیکس نے سب کچھ ظاہر کردیا ہے، پوری قوم عوامی دولت لوٹنے والوں کے احتساب کا مطالبہ کررہی ہے ،حکمران عوامی مزاج کو نہ سمجھیں، وزیراعظم ملک چھوڑ کر نہ جائیں اور حالات کا سامنا کریں ، عمران خان نے ہمیشہ حق و صداقت کی مبنی موقف اختیار کیا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1