تحریک ناموس رسالتؐ کے مطالبات نہ مانے گئے تو احتجاج کرینگے،علماء

تحریک ناموس رسالتؐ کے مطالبات نہ مانے گئے تو احتجاج کرینگے،علماء

لاہور( وقائع نگار) ملک کی قابل ذکر20 بڑی دینی جماعتوں میں کل مسالک ورلڈ پاسبان ختم نبوت کے سربراہ علامہ محمد ممتاز اعوان سرپرست مولانا محمدالیاس چنیوٹی (ایم پی اے)عالمی تحریک تحفظ حرمین کے امیر علامہ زبیر احمد ظہیرجے یو آئی کے حافظ حسین احمد جماعت الدعوۃ کے مولانا امیر حمزہ جماعت اسلامی کے ڈاکٹر فرید احمد پراچہ تحریک ملت جعفریہ کے علامہ ساجد نقوی جے یو پی کے پیر جمشید احمد نورانی جمعیت اہلحدیث کے علامہ ابتسام الہٰی ظہیر پاکستان شریعت کونسل کے مولانا زاہد الراشدی وفاق المدارس العربیہ کے حافظ نعمان حامددفاعِ پاکستان کونسل کے مولانا عبد الروف فاروقی مجلس احرار اسلام کے مولانامحمد یوسف احرار ملی یکجہتی کونسل کے شیخ محمد نعیم بادشاہ عالمی تحریک تحفظ ختم نبوت کے مولانا عزیز الرحمن پاکستان مسلم لیگ (ق)علماء و مشائخ کے حافظ محمدعمر ممتاز مجلس علماءِ شیعہ کے علامہ منور عباس جعفری سنی علماء فورم کے علامہ اصغر عارف چشتی تحریک حرمت رسولؐ کے ڈاکٹر شاہد نصیر مصطفائی جسٹس موومنٹ کے میاں اشرف عاصمی ایڈووکیٹ اتحاد علماء کونسل کے مفتی عاشق حسین رضوی نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں تحفظ ناموسِ رسالت ؐ ایکٹ 295/C ،اسلام کے بنیادی عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ اور حکومتی قادیانیت نواز اقدامات کے خلاف کل جماعتی’’ تحریک ناموسِ رسالت‘‘کے تمام مطالبات کی مکمل و بھرپور حمایت کا اعلان کیا ہے اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فی الفور تحریک ناموسِ رسالتؐ کے مطالبات تسلیم کرے بصورت دیگر دینی جماعتیں سڑکوں پر نکل آنے پر مجبور ہونگی نیز ان دینی راہنماؤں نے اعلان کیا ہے کہ 8مارچ کو اسلام آباد میں ہونیوالے تحریک ناموسِ رسالتؐ کے مظاہرے اور 12مارچ کو لاہور میں ہونیوالی آل پارٹیز تحفظ ناموسِ رسالتؐ میں بھرپور شرکت کی جائیگی ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...