مودی کے یاروں کی ترجیحات ملک و قوم کے مفادات میں نہیں،یاسر

مودی کے یاروں کی ترجیحات ملک و قوم کے مفادات میں نہیں،یاسر

لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے ممبر سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی انجینئر یاسر گیلانی نے کہا ہے مودی کے یاروں کی ترجیحات ملک و قوم کے مفادات میں نہیں۔ ان کی ساری توجہ کمیشن والے منصوبوں پر ہے۔ کمزور اور مہنگائی کے تھپیڑے کھاتی قوم کی امید صرف اور صرف عمران خان ہیں نوجوانوں کو عمران خان کی صورت میں اپنے خوابوں کی تعبیر ملے گی۔ تحریک انصاف شاہدرہ آفس میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے عوام کو وسائل دینا تو کجا سکولوں، قبرستانوں اور چھپڑوں تک کو اپنی ملکیت بنا لیا ہے مسلم لیگ ن کی حکومت کے پاس نوجوانوں کے لئے نہ تو روزگار ہے اور نہ ہی کاروباری مواقع۔

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...