بلاول بھٹو زردار ی نظریاتی کارکنوں کو عہدے دے رہے ہیں،کامران گھمن

بلاول بھٹو زردار ی نظریاتی کارکنوں کو عہدے دے رہے ہیں،کامران گھمن

لاہور( نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی یورپ کے سابق کوآرڈنیٹر سابق سینئر نائب صدر فرانس چوہدری کامران یوسف گھمن نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری جس طرح پیپلز پارٹی کو جدید خطوط پر منظم کر رہے ہیں اس سے امید ہے کہ پیپلز پارٹی ایک بار پھر پاکستان کی سب سے بڑی جماعت ہو گی تنظیموں میں میرٹ پر نظریاتی اور جدوجہد کرنے والوں کو عہدے دیئے جا رہے ہیں اس سے کارکنوں میں جوش اور ولولہ بڑھا ہے پاکستان پیپلز پارٹی اوورسیز کے عہدیداران اور کارکنان چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی یورپ آمد کے منتظر ہیں ۔پیپلز پارٹی اوورسیز یورپ کے تمام کارکنان اور عہدیداران چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں متحد ہیں آج ایک بار پھر غیر جمہوری قوتیں ملک میں جمہوری نظام ڈی ریل کرنے کے لیے سازشیں کر رہے ہیں لیکن پیپلز پارٹی یورپ کے کارکنان عہد کرتے ہیں کہ جمہوریت اور جمہوری نظام کے خلاف کسی ساز ش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...