ضلعی اوور سیز کمیٹیوں کا متحرک ہونا بہت ضرور ی ہے،افضال بھٹی

ضلعی اوور سیز کمیٹیوں کا متحرک ہونا بہت ضرور ی ہے،افضال بھٹی

لاہور)اپنے خبر نگار سے)کمشنر اوورسیز پاکستانیز کمیشن (او پی سی) پنجاب افضال بھٹی نے کہا ہے کہ ڈویژنل اور ضلعی فیلڈافسران کی محنت اوردلچسپی سے سمندر پار مقیم پاکستانیوں کے مسائل مہینوں کی بجائے دنوں میں حل ہوسکتے ہیں۔وہ اوورسیز پاکستانیوں کی زیرالتواء شکایات کے حل کے حوالے سے جائزہ اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔کمشنر راولپنڈی عظمت محمود، ڈی سی طلعت محمود گوندل، سی پی او اسرار احمد بھی اس موقع پر موجود تھے۔افضال بھٹی نے کہا کہ ڈسٹرکٹ اوورسیز پاکستانیز کمیٹیوں کے متحرک کردار سے اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کا جلد ازالہ ممکن ہے ۔ انہوں نے اجلاس میں موجود سول و پولیس حکام کو ہدایت کی کہ ڈسٹرکٹ اوورسیز پاکستانیز کمیٹیوں کے ماہانہ بنیادوں پر کم از کم 2 اجلاسوں کا انعقا د یقینی بنایا جائے او ر فریقین کو آمنے سامنے بٹھا کر مسائل کا حل نکالاجائے کیونکہ اوورسیز پاکستانیوں کے حوالے سے بہت سی شکایات کا محور خاندانی معاملات ہوتے ہیں۔اجلاس کے دوران اوورسیز پاکستانیوں کی متعدد زیرالتواء شکایات پر تفصیلی غوروخوض کیاگیا اور افضال بھٹی نے ان کے حل کیلئے موقع پر ضروری ہدایات جاری کیں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1