نیشنل ایکشن پلان میں ترامیم شامل کی جائیں،میاں کامران سیف

نیشنل ایکشن پلان میں ترامیم شامل کی جائیں،میاں کامران سیف

لاہور(پ ر) پاکستان مسلم لیگ ق کے راہنما و جوائنٹ سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ لاہور میاں کامران سیف نے کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان اور فوجی عدالتوں کے آئینی اختیارات میں اپوزشن کی ترامیم شامل کی جائیں انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ کا موقف ہے کہ قومی نوعیت کے معاملے کیلئے جب بھی کوئی بلائے تو قومی مفاد میں ضرور جانا چاہئے اپوزیشن نیشنل ایکشن پلان میں ترمیم چاہتی ہے جبکہ ہم فوجی عدالتوں کے اختیارات کے حوالے سے بھی آئینی ترمیم لانا چاہتے ہیں تاکہ فوجی عدالتیں آزادانہ اور بغیر کسی تنقید کے کام کر سکیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ہاؤس میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے ۔میاں کامران سیف نے کہا کہ فاٹا میں اصلاحات کیلئے 5سال کا انتظار نہیں کیا جا سکتا، انہیں 2018ء سے پہلے فی الفور نافذ کیا جائے۔تاکہ فاٹا کے عوام کو قومی دھارے میں شامل کرکے ان علاقوں کی ترقی ممکن ہوسکے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1