حکومت مہنگائی کا سیلاب روکنے میں ناکام ہو گئی

حکومت مہنگائی کا سیلاب روکنے میں ناکام ہو گئی
 حکومت مہنگائی کا سیلاب روکنے میں ناکام ہو گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصو صی ) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ مہنگائی کے سیلاب کو روکنے کے لئے پنجاب حکومت موثر اقدامات کرنے میں بُری طرح ناکام ہو گئی ہے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت قرضہ جات کا جائزہ لے کر قوم کو آگاہ کرے تاکہ اس معاملے میں قوم با خبر رکھا جائے اس سے عوام کو پتا چلے گا کہ کس دور میں کتنا قرضہ لیا اور کہاں خرچ کیا گیا، پیپلز پارٹی کی حکومت نے 14 ارب ڈالر کے زرمبادلہ کے ذخائر چھوڑے تھے پیپلز پارٹی پر خزانہ خالی چھوڑنے کا الزام بے بنیاد ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت عوامی مسائل کی طرف کوئی توجہ نہیں دے رہی ملاوٹ وغیر معیاری اشیاء کی تیاری و فروخت میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ۔