شائقین کو کرکٹ سے دور رکھ کر حکومت کھیل کو تماشہ بنا رہی ہے

شائقین کو کرکٹ سے دور رکھ کر حکومت کھیل کو تماشہ بنا رہی ہے
 شائقین کو کرکٹ سے دور رکھ کر حکومت کھیل کو تماشہ بنا رہی ہے

لاہور(پ ر) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کا 80 فیصد ٹکٹ اپنے نمائندوں کو دینا کھیلوں کو متنازعہ بنانے کے مترادف ہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ میاں برادران ن لیگی کارکنان کو زیادہ سے زیادہ تعداد میں میدان میں لاکر ’گو نواز گو‘ کے نعروں سے بچ نہیں سکتے۔ شائقین کو کرکٹ سے دور رکھ کر حکومت کھیل کو تماشہ بنا رہی ہے۔ اِس کھیل کے عوض اہلِ پاکستان بہت قربانیاں دے رہے ہیں عام پاکستانی بیروزگاری، غربت، مہنگائی اور آئے روز کی دہشت گردی سے لڑ کر پاکستان کے میدان آباد کرنا چاہتے ہیں لیکن حکمران اس میں بھی سیاست چمکا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب میں عوام کو مہنگائی او ربیروزگاری کے بعد سب سے زیادہ مسائل کا سامنا صحت کا شعبہ ہے جب کہ پنجاب حکومت دنیا کی مہنگے ترین پلوں اور سڑکوں پر قوم کا قیمتی سرمایہ ضائع کر رہی ہے تحریک انصاف نے عوام کو باشعور کیا ہے قوم کا بچہ بچہ حکمرانوں کی کرپشن اور جھوٹ پر مبنی بیانات کو اچھی طرح جان چکا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...