صوبائی وزیر رانا مشہود کی والدہ کی نماز جنازہ ،اہم شخصیات کی شرکت

صوبائی وزیر رانا مشہود کی والدہ کی نماز جنازہ ،اہم شخصیات کی شرکت

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)صوبائی وزیرتعلیم رانامشہوداحمدخان اورسابق سیکرٹری لاہورہائیکورٹ باررانااسد کی والدہ کی نمازجنازہ باغ جناح گراؤنڈ میں ادا کی گئی،نماز جنازہ میں سپیکر قومی اسمبلی سردارایاز صادق،وفاقی وزراء خواجہ سعدرفیق،چیف ایڈیٹر روزنامہ پاکستان مجیب الرحمان شامی ،لارڈ مئیر کرنل (ر) مبشر ،وفاقی وزیراحسن اقبال،صوبائی وزراء خواجہ عمران نذیر،بلال یاسین، زعیم قادری،چیف سیکرٹری پنجاب کیپٹن(ر)زاہد سعید سمیت ارکان قومی وصوبائی اسمبلی وکلاء بیورو کریٹس اور مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعدادنے شرکت کی،علاوہ ازیں وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے بھی صوبائی وزیررانامشہود احمد خاں سے ٹیلیفون کے ذریعے ان کی والدہ کے انتقال پراظہار تعزیت کیا،جبکہ صوبائی وزیر سی اینڈ ڈبلیو ملک تنویراسلم،وزیر جیل خانہ جات ملک احمد یار ہنجر،صوبائی وزیر آبپاشی و چیئرمین پیڈا امانت اللہ شادی خیل سمیت مختلف سیاسی پارٹیوں کے راہنماؤں نے صوبائی وزیرسکول ایجوکیشن رانا مشہود کی والدہ کی وفات پر اظہار افسوس کیاہے اور انہوں نے اللہ تعالیٰ سے مرحومہ کے لئے دعائے مغفرت اور اہل خانہ کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1