پاکستان سپر لیگ کا فائنل ،قذافی سٹیڈیم کے ارد گرد رنگ نور کی بارش ،خوبصورت اور جازبِ نظر لائٹنگ سے پورا شہر جگمگا اٹھا

پاکستان سپر لیگ کا فائنل ،قذافی سٹیڈیم کے ارد گرد رنگ نور کی بارش ،خوبصورت ...
پاکستان سپر لیگ کا فائنل ،قذافی سٹیڈیم کے ارد گرد رنگ نور کی بارش ،خوبصورت اور جازبِ نظر لائٹنگ سے پورا شہر جگمگا اٹھا

لاہور(آن لائن ) پاکستان سپر لیگ ٹو کے لاہور میں آج ( اتوار) ہونے والے فائنل میچ میں میٹرو پولیٹن کارپوریشن نے قذافی سٹیڈیم کے ارد گرد مختلف سڑکوں اور بارہ مقامات پر بہترین لائٹنگ کا بندوبست کر دیا جبکہ گاڑیوں کی پارکنگ کیلئے مختص کیے گئے چھ پارکنگ اسٹینڈز میں بھی لائٹس کا بندوبست کر دیا گیا اورمیٹرو پولیٹن کارپوریشن لاہور نے بجلی کی مسلسل فراہمی کیلئے جنریٹر کا بندوبست کیا ہوا ہے۔

مئیر لاہور کرنل(ر)مبشر جاوید نے گاڑیوں کی پارکنگ کیلئے بنائے گئے پارکنگ ایریاز کا دورہ بھی کیا اوران میں لگائی جانے والی لائٹس کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ میٹرو پولیٹن کارپوریشن لاہورنے ڈسٹرکٹ ایڈ منسٹریشن لاہور ا ور لاہور پولیس کی درخواست پر کسی بھی ناگہانی صورتحال سے بچنے کیلئے اور موجودہ سکیورٹی کے حالات کے پیش نظر مال روڈ، ایوان تجارت روڈ، جیل روڈ ،مین بلیوارڈ گلبرگ، فیروزپور روڈ ، کنال بنک روڈ کی گرین بیلٹس،نور جہاں روڈ،حالی روڈ، حسین روڈ، لبرٹی گول چکر،سنٹر پوائنٹ کلمہ چوک اور ریسکیو 1122تا کلمہ چوک انڈر پاس کے تک تمام ایریاز کو بڑی لائٹس لگا کر روشن کرنے کا بندوبست کر لیا گیا ہے ۔انہوں نے مزید بتایا کی قذافی سٹیڈیم کے اندر واقع نشتر پارک کو بھی لائٹس لگا کر روشن کرنے کا بندوبست کر لیا گیا ہے اور نشتر پارک کو میٹرو پو لیٹن کارپوریشن نے خوبصورتی سے سجا بھی دیا ہے ۔مئیر لاہور کرنل (ر)مبشر جاوید نے مزید بتایا کہ وی آئی پی شخصیات کی گاڑیوں اور عوام الناس کی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی پارکنگ کیلئے ایف سی کالج، مسلم ٹاؤن موڑ،پی سی ایس آئی آر گراؤنڈ ، برکت مارکیٹ، جام شیریں روڈ اور دیگرمقامات پر لگائے گئے پارکنگ ایریاز میں بھی لائٹنگ کا بندوبست کر دیا گیا ہے اور ان مقامات پر جنریٹرز کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔قذافی اسٹیڈیم کے اردگرد عوام الناس کی آسانی کیلئے ایل ای ڈی لائٹس لگا دی گئیں ہیں۔ مئیر لاہور کرنل (ر)مبشر جاوید نے کہا کہ قذافی اسٹیڈیم کے ارد گرد پانچ ایمرجنسی موبائل یونٹس کا بندوبست بھی کیا ہے۔ان ایمرجنسی موبائل یونٹس پر جنریٹرزاور لائٹس لگائی گئی ہے او ر بوقت ضرورت ان کو استعمال کیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ایل ڈبلیو ایم سی نے صفائی ستھرائی اور لاہور پارکنگ کمپنی نے پارکنگ ایریاز میں سٹاف کی تعیناتی کا اہتمام کیا ہے۔

مزید : T20

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...