پی ایس ایل کا فائنل لاہوریوں کیلئے خوشی اور اعزاز کی بات ہے،ذکر اللہ مجاہد

پی ایس ایل کا فائنل لاہوریوں کیلئے خوشی اور اعزاز کی بات ہے،ذکر اللہ مجاہد

لاہور (وقائع نگار) امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے کہاہے کہ پی ایس ایل کا فائنل لاہوریوں کیلئے خوشی اور اعزاز کی بات ہے ،پاکستان سپر لیگ کا فائنل ملک میں دوبارہ کرکٹ کے دروازے کھولے گا۔ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز انہوں نے دفتر جماعت اسلامی لاہور میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں کروانا ایک جرات مندانہ فیصلہ ہے اور بزدل دہشت گردوں کے خلاف ڈٹ جانا ہے، یہ ایک ایسا فیصلہ ہے جس کی پوری پاکستانی قوم منتظر تھی دہشت گردوں کے خلاف پوری قوم متحد ہے ۔انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کا لاہو رمیں ہونا پاکستانیوں کے لیے ایک بڑی خوشخبری ہے اس فیصلے سے لاہور یوں سمیت پوری قوم خوش ہے اور اس کا خیر مقدم کررہی ہے، اس میچ سے پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کے دروازے کھلنے میں مدد ملے گی۔انہوں نے کہا کہ ہمارا ازلی دشمن بھارت پاکستان کو کسی بھی محاذ پر ترقی کرتا نہیں دیکھ سکتا اور سی پیک منصوبے کے بعد پی ایس ایل کی دنیا بھر میں مقبولیت بھارت سے ہضم نہیں ہو رہی

مزید : میٹروپولیٹن 1