شیخ زاید ہسپتال میں امراض گردہ کے حوالے سے میڈیکل کیمپ

شیخ زاید ہسپتال میں امراض گردہ کے حوالے سے میڈیکل کیمپ

لاہور(پ ر)عالمی دن برائے امراض گردہ کے سلسلے میں شیخ زاید ہسپتال میں 9 مارچ کو شعبہ امراض گردہ اور پاکستان سوسائٹی آف نیفرالوجی کے اشتراک سے امراض گردہ کے بارے میں آگاہی اور سکریننگ کیلئے صبح 9 بجے سے آگاہی واک اور مفت میڈیکل کیمپ کا اہتمام کیا جائیگا، جس کا افتتاح پروفیسر ڈاکٹر فرید احمد خان ،چیئرمین اینڈ ڈین شیخ زاید میڈیکل کمپلیکس لاہور کریں گے۔ اس موقع پر عوام الناس کو مفت ٹیسٹوں کی سہولت کے ساتھ ساتھ طبی ماہرین کی جانب سے مفت معائنہ اور مفید مشورے بھی فراہم کیے جائیں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...