کرکٹ فائنل کیلئے صرف(ن) لیگیوں کو ٹکٹ دینا زیادتی ہے،مراد راس

کرکٹ فائنل کیلئے صرف(ن) لیگیوں کو ٹکٹ دینا زیادتی ہے،مراد راس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر مراد راس نے کہا ہے کہ گو نواز گو پوری قوم کے دل کی آواز ہے پی ایس ایل فائنل میں صرف ن لیگیوں کو ٹکٹ دے کر بد دیانتی کا ثبوت دیا گیا۔ اس اقدام سے ثابت ہو گیا کہ لاہور میں فائنل کرکٹ کی ملک میں واپسی کے لئے نہیں حکمران اپنے مفادات کے لئے کروا رہے ہیں۔
اپنے دفتر میں کارکنوں کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے کھیلوں میں بھی سیاست کا بیج بو دیا ہے جس طرح پنجاب کا ہر ادارہ سیاست کی نظر ہو گیا ہے اسی طرح میاں برادران نے کھیلوں کے میدانوں کو بھی سیاست کا اکھاڑہ بنا دیا ہے ۔